حلقہ عوام کا احسان مند ہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کیا ان ہی کی بدولت آج اس مقام پر پہنچا ہوں‘راجہ نصیر احمد خان

معیاری تعلیم ،صحت اور ترقی کے عام آدمی کو یکساں مواقع فراہم کریں گے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے‘وزیر بلدیات

پیر 30 اپریل 2018 18:32

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی مختصر عرصہ میں مختلف شعبوں میں ترقی کے جال بچھائے حلقہ عوام کا احسان مند ہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کیا ان ہی کی بدولت آج اس مقام پر پہنچا ہوں انشااللہ انکی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا اور ان کا قرض بھی چکائوں گا اپنے محسنوں کو کبھی بھلا نہیں سکتا معیاری تعلیم ،صحت اور ترقی کے عام آدمی کو یکساں مواقع فراہم کریں گے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پا مالیوں اور وہاں کے لوگوں کی اپنے حق آزادی کے لیے اٹھائی جانے والی آوزا کو عالمی ضمیر تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا 2018میں پاکستان میں ہونے والاالیکشن ریفرنڈم ہو گا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی عوام سے کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے تمام ترقیاتی منصوبے اپنی مدت کو پایا تکمیل تک پہنچیں گے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گئیں اور عوامی مسائل کم ہو نگے موجودہ حکومت بجٹ کا خطیر حصہ ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کر رہی ہے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو کم کرنا ہے لیکن وہ اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتاکشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے -ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی حکومت الیکشن میں عوام سے کیا ہر ایک وعدہ پورا کر رہی ہے آج پورے آزاد کشمیر میں بلا تخصیص تعمیراتی کام ہو رہے ہیں سڑکات ،صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری و اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان تعمیر و ترقی کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آزاد کشمیر کو ماڈل و ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں انہوںنے کہا کہ سابقہ دور میں آزاد کشمیر میں ہر طرف افراتفری ، کرپشن ،میرٹ کی پا مالی اور برادری ازم کا فروغ تھا لیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے این ٹی ایس کا نفاذ کیا تاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کو بھی سرکاری ملازمت مل سکیانہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کانوٹس لیتے ہوئے کشمیریوںپرمظالم بندکروائے مقبوضہ کشمیرکے اندرآئے روزنہتے اورمعصوم شہریوںپرہیوی مشین گنوںسے گولہ باری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے روزانہ درجنوںمعصوم شہری شہیداورسینکڑوںزخمی ہورہے ہیںبھارتی فوج کی طرف سے کئی دہائیوںسے معصوم کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیںکشمیری سترسال سے قربانیاںدے رہے ہیںان کی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی کشمیریوںکے ایک ایک قطرہ خون سے آزادی کی نئی شمعیںروشن ہورہی ہیںلائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے انہوںنے کہاکہ بھارت ظلم وجبرسے کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتامقبوضہ کشمیرمیںجاری آزادی کی تحریک اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے لاکھوںمائوں،بہنوں،بزرگوں،بیٹوں،بیٹیوں کی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی مقبوضہ کشمیرمیںنسل درنسل جاری آزادی کی تحریک کوکامیابی سے کوئی نہیںروک سکتا۔