عصمت فروشی کا دھندہ بے نقاب کرنے پرایرانی اخبار کا ایڈیٹر گرفتار

صحافی مہدی رحمانیان نے رجائی کے علاقے کے باشندوں کے جذبات مشتعل کیے ،پراسیکوٹر جنرل

پیر 30 اپریل 2018 18:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ایران کی پولیس نے اصلاح پسندوں کے مقرب اخبار شرق کے چیف ایڈیٹر مہدی رحمانیان کو حراست میں لے لیا ۔ ان پر مشہد شہر میں قحبہ گری اور عصمت فروشی کا دھندہ بے نقاب کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خیال رہے کہ مشہد کا شمار ایران کے مذہبی سیاحتی مراکز میں ہوتا ہے جہاں دیگر ایرانی سرکردہ شخصیات کے مزارات کے ساتھ اثنیٰ عشریہ شیعہ کے آٹھویں امام علی بن موسیٰ الرضا کا مزار بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

رحمانیان کو مشہد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ پہلے ہی عدالت سے حاصل کر رکھے تھے۔ گرفتاری کے بعد انہیں تفتیش کے لیے ایک حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے، مشہد کے پراسیکیوٹر جنرل حسن حیدری نے ایک بیان میں کہاکہ صحافی مہدی رحمانیان نے رجائی کے علاقے کے باشندوں کے جذبات مشتعل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمانیان کے اخبار نے ایک رپورٹ چھاپی تھی جس میں رجائی کے علاقے کو عصمت فروشی کا اڈا قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :