اسلام آباد کرکٹ چیمپیئن شپ ،ْ پنجاب کلب، لاشنگ کلب، ماڈل ٹاؤن کلباور کیپٹل جم خانہ کلب کی کامیابی

پیر 30 اپریل 2018 18:46

اسلام آباد کرکٹ چیمپیئن شپ ،ْ پنجاب کلب، لاشنگ کلب، ماڈل ٹاؤن کلباور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد کرکٹ چیمپیئن شپ میں پنجاب کلب، لاشنگ کلب، ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب اور کیپٹل جم خانہ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المسلم گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاشنگ کلب نے غوری کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دی، پہلے کھیلتے ہوئے غوری کلب 40 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ، ثاقب علی نے 88 رنز، زمان خان نے 33 رنز بنائے جبکہ روشن قادری 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سیف خالد نے 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسین اور محمد ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں لاشنگ کلب نے مطلوبہ ہدف 36 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سیف خالد اور عاطف اقبال نے 41، 41 رنز، حسن نواز نے 35 رنز اور ارسلان مشتاق نے 31 رنز بنائے، عرفان نیازی نے 20 رنز دے کر تین اور ملک حسن نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، پنجاب گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کلب نے آل ینگ سٹار کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، آل ینگ سٹار کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، عثمان علی نے 38 رنز بنائیاور عامر حسین نے 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، عاطف امین بٹ نے 22 رنز دے کر تین جبکہ حارث احمد نے 19 رنز ، راجہ کاشف خان 24 رنز اور دلاور بٹ نے 29 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں پنجاب کلب نے مطلوبہ ہدف4۔

(جاری ہے)

28 اوورز میں 136 رنز بنا کر پورا کر لیا۔راجہ کاشف خان 46 رنز ، سید مزمل شاہ نے 30 رنز، عنائت علی 20 رنز بنائے، محمد منظور نے 29 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، بھٹو گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب نے مسلم کلب کو 70 رنز سے ہرا دیا، پہلے کھیلتے ہوئے ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب نے 5۔43 اوورز میں 288 رنز بنائے، دانش نواز نے 165 عبدالجبار جیلانی نے 29 رنز اور عاقب مظہر نے 23 رنز بنائے، عثمان ملک نے 39 رنز دے کر پانچ اور چوہدری عاصم نے 42 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جواب میں مسلم کلب مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ 3۔

33 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد شہزاد نے 49 رنز، عثمان ملک نے 42 رنز اور رضوان خالد نے 37 رنز بنائے، عاقب مظہر نے 32 رنز اور قمر عباس نے 39 رنز دے کر تین، تین کھلاڑی جبکہ محمد ناصر نے 38 رنز اور عبدالجبار جیلانی نے 41 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیپٹل جم خانہ کلب پی اینڈ ٹی کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔پہلے کھیلتے ہوئے پی اینڈ ٹی کلب نے 29 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ملک گلریز نے 39 رنز، شاہد کیانی نے 27 رنز اور راجہ طلعت نے 22 رنز بنائے، عثمان ضیائ نے 18 رنز اور عبدالباسط چانڈیو نے 34 رنز دے کر تین، تین اور سلیم خان نے 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کیپٹل جم خانہ کلب نے مطلوبہ ہدف 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر پورا کر لیا۔

سلیم خان نے 35 رنز، عثمان ضیاء نے 27 رنزاور عبدالحسن نے 25 رنز بنائے جبکہ اسامہ صفدر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، راجہ سدیر نے 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔