سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ

ْمجھے مٹھی سول اسپتال خصوصا بچوں کے وارڈ مکمل فعال چاہیے،مراد علی شاہ کا اجلا س سے خطاب

پیر 30 اپریل 2018 18:46

سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے چائلڈ فانڈیشن کی ٹیم کو بچوں کی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ننھے کلیوں کی دیکھ بھال کے لیے بنیادی سہولیات، نرسز سمیت تکنیکی عملہ اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع تھرپارکر کے مرکزی شہر مٹھی کے سول اسپتال روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ ہدایات وزیراعلی ہاس میں چائلڈ فانڈیشن کے وفد سے ملاقات دوران دیں، جس میں انھوں نے وفد کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مٹھی سول اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں اضافہ اور مزید بہتر کرنے کی تجویز دیں، میں ہفتہ کے اندر آپ کو تمام مطلوبہ سہولیات مہیا کردوں گا، مجھے مٹھی سول اسپتال خصوصا بچوں کے وارڈ مکمل فعال چاہیے، وزیراعلی نے وفد کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سول اسپتال مٹھی کو بہتر کیا ہے، لیکن جو بھی کمی پیشی ہوئی میں اسکو فوری ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :