بلاول بھٹو زرداری کی کے یو جے کونومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

یقین دلاتا ہوں کہ آزادی اظہار کے تحفظ کی جدوجہد میں ساتھ ہوں،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 30 اپریل 2018 18:46

بلاول بھٹو زرداری کی کے یو جے کونومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے یو جے کے نو منتخب صدر حسن عباس جنرل سیکرٹری عاجز جمالی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارک باد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آزادی اظہار کے تحفظ کی جدوجہد میں ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آمریتوں کے ادوار میں پریس کی آزادی اور آزادی اظہار کے خلاف نافذ کالے قوانین کا خاتمہ کیا ہے اور آئیندہ بھی پارٹی آزادی اظہاری اور پریس کی آزادی کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے یو جے کی نئی منتخب باڈی سے امید کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے حقوق اور بہتری کے لئے بہتر کام کرے گی۔