پی جے اے کی کابل میں صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت

پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کابل میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے ، دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں ، صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،ْگوہر محسود

پیر 30 اپریل 2018 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پختون جرنلسٹس ایسوسی اسلام آباد کابل میں ہونیوالے دھماکوں میں کم سے کم 10 صحافیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

پی جے اے کے جنرل سیکرٹری گوہرمحسود کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافی غم اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے کیونکہ صحافی چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کام کررہے ہو،وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔کابل میں ہونے والے دو دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ مقامی و غیرملکی ذرائع ابلاغ کے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :