احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق

پیر اپریل 18:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق احمدیار کے نواحی گائوں131/EB کارہائشی مقصود چوہان اپنی بیوی زینب مقصود کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار دوائی لینے جارہے تھے گگو کے نزدیک تیزرفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے نامعلوم بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔