چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی خواجہ نصیر، علی اقبال کو پریس گیلری کا صدر و سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر اپریل 18:48

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی خواجہ نصیر، علی اقبال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری محمد علی اقبال کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔