قبرستانوں میں روشنی کی فراہمی کیلئے لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے ،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

پیر 30 اپریل 2018 18:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی کامیونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ شب برات کے حوالہ سے جاری کاموںکا معائینہ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی ،سائٹ ،بلدیہ ،کیماڑی اور سرجانی ٹاؤن میںموجودقبرستانوں میںانتظامات کاجائزہ لیا جبکہ موقع پر موجود اراکین کونسل نے اپنے اپنے علاقوں میں شب برات کے انتظامات کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیاقائم مقام چیرمین نے اراکین کونسل کو یقین دھانی کرائی کہ چاروں زونوں اور سرجانی یونین کونسل یوسف گوٹھ اور معمار آبادمیں شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے گزرگاہوں کی مرمت و درستگی قبرستانوں کے اندر جھاڑیوں کی کٹائی ، اور روشنی کی فراہمی کیلئے لائیٹس کی تنصیب اور ہائی ماسک لائیٹس کی تنصیب کے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جبکہ قبرستان آنے والے زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں استقبالیہ کیمپس بھی قائم کئے جائیںگئے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے قائم مقام چیرمین کو بلدیہ غربی میں شب برات کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ ،کیماڑی زون اور سرجانی یونین کونسل یوسف گوٹھ اور معمار آبادمیں شب برات کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی ،راستوں کو ہموار کرنے اور روشنی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران اور عملہ شب روز مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :