ٹنڈو محمد خان :نیشنل رورول سپورٹ پروگرام میں غیر مقامی افراد کو روزگارکی فراہمی پر اہل علاقہ میں تشویش

پیر 30 اپریل 2018 18:51

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) ضلع ٹنڈو محمد خان میں مقامی افراد کو نظرانداز کر کے غیر مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق این آر ایس پی ٹنڈو محمد خان کی آفیس میں ٹنڈو محمد خان کے بیروزگارلڑکے اور لڑکیوں کو روزگار دینے کے بجائے ان کو نظرانداز کر کے بدین ، میرپورخاص، ٹنڈو جام، حیدرآباد اور دیگر اضلاع کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، جو کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، بیروزگار لڑکے اور لڑکیوں کا کہنا ہے کہ بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ہم لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہیں لیکن اب این آر ایس پی کی آفیس میں ہم لوگوں کو نظرانداز کر کے دوسرے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے، اس سے ہماری پریشانی میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے، معاملے کا نوٹس لیا جائے، دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :