پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں دیہی علاقے کی عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، نوید قمر

پیر اپریل 18:51

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے ایم این اے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں دیہی علاقے کی عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، اور بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان کے علاقے نصیرآباد میں سندھ کے آنکھوں کے معروف سرجن ڈاکٹر نثار احمد میمن سے ان کی بھابی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، سید نوید قمر نے کہا کہ پی پی نے اپنے دس سالہ دور میں رکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں چاروں صوبوں سے پی پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، اور مخالفین کو شکست دے کر اقتدار میں آئے گی، نواز لیگ اب کرپشن میں پھنس چکی ہے عوام انہیں دوبارہ منتخب نہیں کریگی، پنجاب کے لوگ اب ان سے تنگ آ چکے ہیں، موجودہ پیش ہونے والا بجیٹ عوام دشمن بجیٹ ہے، اس میں صرف لفظوں کی ہیرا ٖپھیری کی گئی ہے، عوام نے اس بجیٹ کو مسترد کر دیا ہے،اس موقع پر ایم پی اے سید اعجاز شاہ، خرم کریم سومرو، اور دیگر بھی موجود تھے۔