ٹنڈو محمد خان :سول سوسائٹی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف الفتح چوک سے ریلی نکالی گئی

پیر 30 اپریل 2018 18:51

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سول سوسائٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف الفتح چوک سے ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا، اس موقع پر اعظم بھٹی، نصراللہ میمن، راجا بھٹی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو ٹنڈو محمد خان کی جانب سے بغیر شیڈیول کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، چوبیس گھنٹوں میں دن اور رات میں بمشکل آٹھ گھنٹے لائیٹ ہوتی ہے، اور بجلی کے نہ ہونے کے باعث پانی قلت ہو جاتی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی، مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے، اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتاہے، انہوں نے حیسکو کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔