اچانک نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

نیواسلام آبادایئرپورٹ کا افتتاح(کل) ہوگا، دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی،پروازوں کا مکمل باضابطہ آغاز جمعرات سے ہوگا

پیر 30 اپریل 2018 18:54

اچانک نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا باضابطہ افتتاح (کل) بروز منگل کیا جائے گا۔امکان ہے کہ نئے ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔سِول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کراچی سے ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی یہ پرواز صبح گیارہ بجے لینڈ کرے گی جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔پروازوں کا مکمل باضابطہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ جس پر بین الااقوامی معیار کے مطابق مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔