کیڈٹ کالج پشین کوسیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ،قبائلی عمائدین

کیڈٹ کالج میں سیاسی اثر رسوخ ناقابل برداشت ہے ،قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس

پیر 30 اپریل 2018 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) قبائلی عمائدین ملک عبدالقیوم خان اچکزئی ،ملک محمد اعظم ترین ،سید سلام جان آغا،سردار اختر محمد بلوچ ،سردار عمر مینگل ودیگر نے کہاکہ کیڈٹ کالج آرمی کا ادارہ ہے جس میں سیاسی اثر رسوخ ناقابل برداشت ہے ،تعلیمی اداروں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، جب سے موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اور موصوف کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج پشین کوسیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ،جب سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) توصیف کمال نے بطور پرنسپل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے کالج میں تعلیمی معیار اور نظم وضبط بہتر ہواہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹی کے چند مفاد پرست لوگ پرنسپل کو بدنا م کرنے کیلئے اثر روسوخ استعمال کرکے دوسرا پرنسپل لانا چاہتے ہیں اور موصوف کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سابق پرنسپل کو سیاسی پارٹی جماعت کی سرپرستی حاصل تھی جس نے اپنی پارٹی کا اثررسوخ قائم کرنے کیلئے کالج کا نظم وضبط تباہ کردیا ،انہوں نے صوبائی حکومت کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ کالج کا دورہ کرکے تعلیمی ماحول خراب کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :