حتساب عدالت نے کوئٹہ کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کو تین سال قید کی سزا سنادی

پیر اپریل 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے کوئٹہ کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کو تین سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ انہیں دس سال کیلیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں سابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے ریفرنس میں نامزدسابق ایڈمنسٹریٹر محمد اختر پٹھان کو تین سال قید کی سزا سنا ئی جب کہ عدالت نے انہیں دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم پر کوئٹہ کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کوئٹہ کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی36 پلاٹس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام تھا

متعلقہ عنوان :