سپریم کورٹ نے معاہدہ ختم کرنے کے خلاف 12 پرائمری اسکول کے اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی

پیر اپریل 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے معاہدہ ختم کرنے کے خلاف 12 پرائمری اسکول کے اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معاہدہ ختم کرنے کے خلاف 12 پرائمری اسکول کے اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ 16 ہزار میں سے صرف 12 کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ سرکاری وکیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 16 ہزارغیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ۔ عدالت نے 12 پرائمری اسکول اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک غلطی کو سدھارنے کے لیے دوسری غلطی نہیں کرنی چاہئے ۔ معاہدہ ختم ہو چکا ہے ۔ عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :