سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل پر سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 30 اپریل 2018 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل پر سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت چار ملزمان پیش ہوئے ۔ کیس میں نامزد 7 ملزمان پیش نہ ہو سکے ۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 22مئی تک ملتوی کردی