سیکریٹری اقلیتی امور کا گورا قبرستان کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کے احکامات

سیکریٹری گوراقبرستان کمیٹی انورسردار خان اور پرویز گل نے سیکریٹری منارٹی افیئرز کو مسائل سے آگاہ کیا

پیر 30 اپریل 2018 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراقلیتی امور ڈاکٹر کھٹومل جیون کی ہدایت پر سیکریٹری منارٹی افیئرز نے گورا قبرستان کا دورہ کیا، انتظامی کمیٹی سے ملاقات اور موقع ترقیاتی کاموں کے احکامات جاری کئے۔ ملاقات میں سیکریٹری گوراقبرستان کمیٹی انورسردار خان اور پرویز گل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انور سردار خان اور پرویز گل نے سیکریٹری منارٹی افیئرز کو گوراقبرستان کے تمام مسائل سے آگاہ کیا اور پہلے سے ہونیوالے کاموں کی تعریف کی۔ اس موقع پرکنٹریکٹر محمد آصف، ایگزیکٹو انجینئر ریاض علی بھٹو، اسسٹنٹ انجینئر واحد علی بھٹو، صدر منارٹی افیئرز یونین ڈاکٹر روپ چند بھی موجود تھے۔سیکریٹری تمیز الیدن کھیڑو نے مزید ترقیاتی کام کیلئے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :