آزادکشمیر میں کینسر ہسپتا ل کی تعمیر کی وفاقی سطح پر منظوری، ہسپتال کی تعمیر وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

پی سی ون مرتب کر کے وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو بھیج دیا گیا ،ْحتمی منظوری پر ہسپتال کا باضابطہ طور پر کام شروع ہو جائیگا

پیر اپریل 19:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) آزادکشمیر میں کینسر ہسپتا ل کی تعمیر کی وفاقی سطح پر منظوری، ہسپتال کی تعمیر وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل، پی سی ون مرتب کر کے وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو بھیج دیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری پرہسپتال کا باضابطہ طورپر کام شروع ہو جائیگا۔ ہسپتال کے انتظامی اخراجات حکومت پاکستان برداشت کریگی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے منصوبے کو وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور اس کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے پر وفاقی حکومت اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ آزادکشمیر ، سیکرٹری صحت عامہ اور دیگر کو انتہائی مختصر وقت میں تمام لوازمات پورے کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال آزادکشمیرمیں صحت کے شعبہ میں انقلابی ااقدام ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو خط لکھ کر ان کو یہاں ہسپتال تعمیر کرنے کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے فوری طور پر رضامندی کا اظہارکیا تھا،ہسپتال کی تعمیر مظفرآباد میں ابتدائی طورپر اس کیلئی30کنال ارضی مختص کی گئی ہے اورPC-1 مرتب کر کے وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ انتہائی مختصر وقت میں وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کیسر ہسپتال کیلئے فنڈز مختص کروانے پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :