سندھ بارکونسل کا ماتحت عدالتوں میں مبینہ کرپشن اور وکلا کو توہین عدالت نوٹسز کے خلاف 5 مئی کو ہڑتال کا اعلان

پیر 30 اپریل 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سندھ بارکونسل نے ماتحت عدالتوں میں مبینہ کرپشن اور وکلا کو توہین عدالت نوٹسز کے خلاف 5 مئی کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈا پور نے دیگر وکلا رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں کریشن اور نااہلیت عروج پر ہے، وکلا عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ توہین عدالت کے نوٹس جاری کرکے وکلا کو پھنسایا جا رہا ہے۔5 مئی کو پورے سندھ میں عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے، وکیل رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کوخلاف قانون قرار دیا۔