Live Updates

نواز شریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے،ان کی وفاداری کسی اور ملک کیلئے ہے ،لطیف کھوسہ

پارٹی کو چھوڑنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں، اعتزاز حسن ان میں سے نہیں ہیں،سابق گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 19:00

نواز شریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے،ان کی وفاداری کسی اور ملک کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے ۔مسلم لیگ (ن) کا انجام بھی کنونشل اور مسلم لیگ کونسل جیسا ہوگا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 11 نکات، پہلے ہی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہیں۔ پارٹی کو چھوڑنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں، اعتزاز حسن ان میں سے نہیں ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے افراد جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔نوازشریف کی وفاداری کسی اورملک کے لیے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات