اوفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت بین الاقوامی کانفرنس 3مئی کو ہوگی

پیر 30 اپریل 2018 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت’’وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان رابطہ بذریعہ ایک گزرگاہ ایک شاہراہ‘‘ کے موضوع پر جمعرات3مئی2018کو صبح9بجے سے شام5بجے تک ریجنٹ پلازہ ہوٹل شاہراہ فیصل کراچی میںایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کریں گے جبکہ منتظمین میںبین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین ڈاکٹر ممنون احمد خان،ڈاکٹر اصغر علی دشتی،ڈاکٹر فیصل جاوید،رضوانہ جبین،ڈاکٹر سید شہاب الدین،ڈاکٹر محمد عارف خان، شاہنواز ایم خان، اور افشاں بروہی شامل ہیں۔کانفرنس کا افتتاح صبح8:45پر ہوگا۔