Live Updates

عمران زرداری میں ایک صدراوردوسراوزیراعظم کاامیدوارہے

پچھلے2سالوں میں تبدیلی کےکپڑےاترگئے،عمران خان نےجن کیخلاف تحریک چلائی وہ کل اسٹیج پر بیٹھے تھے،نوازشریف کواسٹیٹس کوکیخلاف لڑنےپرسزامل رہی ہے۔وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 18:28

عمران زرداری میں ایک صدراوردوسراوزیراعظم کاامیدوارہے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران زرداری میں ایک صدراوردوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے،پچھلے2سالوں میں تبدیلی کےکپڑےاترگئے،عمران خان نےجن کیخلاف تحریک چلائی وہ کل اسٹیج پر بیٹھے تھے،نوازشریف کواسٹیٹس کوکیخلاف لڑنےپرسزامل رہی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے سیاسی فیصلے پورے پاکستان پراثراندازہوتے ہیں۔

تبدیلی کے نعرے کی اصلیت سامنےآ گئی ہے۔ عمران خان نے2013ء میں وعدہ کیا تھا کہ تبدیلی لائیں گے۔پچھلے 2 سالوں میں تبدیلی کے کپڑے اترگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے11نکات میں کوئی نئی بات نہیں۔ہمیں معلوم ہے آپ نے لٹیروں کوووٹ دینے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

طلال نے کہا کہ کل کا نعرہ ٹھیک تھا،عمران اورزرداری ایک ہی ہیں۔ ایک صدراوردوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے۔

صدراور وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ عمران خان ایسے بات کرتے ہیں جیسے5سال ملک میں تھے ہی نہیں۔ عمران خان نے جن لوگوں کیخلاف تحریک چلائی وہ کل اسٹیج پر بیٹھے تھے۔ کیمروں نے دکھایا کہ 2011ء اور2018ء کے جلسوں میں کیا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اسٹیٹس کو کیخلاف لڑنے پر سزا مل رہی ہے۔عمران آپ نے توتیرکو ووٹ دینے کاوعدہ کرلیا ہے۔ طلال نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی لوٹوں اورلٹیروں سے بھرگئی ہے،پی ٹی آئی میں وہی سرمایہ کار،جاگیرداراورلٹیرے شامل ہوگئے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آپ نے تو کے پی میں اینٹی کرپشن کے ادارہ کو ہی ختم کردیا۔پشاوریونیورسٹی سمیت کے پی کےمیں جعلی ڈگریاں تقسیم ہورہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات