Live Updates

عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کیے جانے والے دعوے عوامی شعور کی تذلیل کے مترادف ہیں،

مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن 90دن میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ انہوںنے 5سالوں میں اس کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، خواجہ طارق نذیر پیپلزپارٹی بتائے کہ لاڑکانہ میں 90ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کرپشن اور بیڈ گورننس کا استعارہ بن گئی ہے،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

پیر 30 اپریل 2018 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کیے جانے والے دعوے عوامی شعور کی تذلیل کے مترادف ہیں ۔یہ دونوں سیاسی مداری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ہرگز کامیاب نہیںہوں گے ۔90دن میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ انہوںنے 5سالوں میں اس کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں ۔

پیپلزپارٹی بتائے کہ لاڑکانہ میں 90ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے ۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کرپشن اور بیڈ گورننس کا استعارہ بن گئی ہے ۔پیر کو جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کراچی اور تحریک انصاف کا لاہور میں ہوناوالا سیاسی شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام نے شکست خورہ عناصر کو مسترد کرکے اپنی سیاسی دانش کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔

جھوٹے وعدے اور دعو ے کرکے پاکستان کے باشعور عوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری ،350ڈیمز ،صحت اور ٹرانسپورٹ کے میدان میں تحریک انصاف کی کاکردگی صفر رہی ہے ۔90دن میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ انہوںنے 5سالوں میں اس حوالے سے کیا اقداما ت کیے ہیں ۔سینیٹ میں کرپشن کا بازار لگانے والے کس منہ سے اسے ختم کرنے کی بات کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ 10سال میں عوام کی اجتماعی فلاح کے لیے کون سا ایسا کام کیا ہے کہ عوام اس کے دعوئوں اور وعدوں پر یقین کرلیں ۔پیپلزپارٹی نی2008سے 2013تک کراچی کے معصوم اور امن پسند عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا ۔پیپلزپارٹی کی سابقہ وفاقی حکومت نے بجلی کے کتنے منصوبے لگائے عوام اب ہرگز ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے ۔خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ نے قوم کو دہشت گردی سے جان چھڑائی اور اپنے حالیہ دور میں بجلی بحران پر قابو پایا ۔سسٹم میں 11ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنا مسلم لیگ(ن) کا ہی کارنامہ ہے ۔وفاقی حکومت نے نیلم جہلم کے ساتھ کراچی کے لیے کی4-،گرین لائن اور لیاری ایکسپریس وے جیسے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات