سرگودھا،5مسلح ڈاکو گھر میںداخل ہو کر گن پوائنٹ پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار

پیر اپریل 19:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سرگودھا شہر میں دن دیہاڑے 5مسلح ڈاکوئوں نے گھر میںداخل ہو کر گن پوائنٹ پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔بتایا گیا کہ گنجان آباد رہائشی علاقہ مقام حیات واٹرسپلائی روڈ پر 5 مسلح ڈاکو دوپہر کے وقت شہری ذوالفقار کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ 25 تولے طلائی زیورات اور 46 ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گے۔۔پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :