پی پی ایل- ایف سی نیشنل چیلنج کپ2018 کے کوارٹر فائنلز میں

پیر اپریل 19:41

پی پی ایل- ایف سی نیشنل چیلنج کپ2018 کے کوارٹر فائنلز میں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ فٹبال کلب (پی پی ایل- ایف سی ) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نیشنل چیلنج کپ 2018 میں گروپ کے اہم ترین میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کو اُن کے اپنے ہی گرائونڈ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کے پی ٹی کی دفاعی لائن میں خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، پی پی ایل - ایف سی کے کپتان نذیر خان نے ہیڈر کے ذریعے میں کے 12 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول اسکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں، پی پی ایل - ایف سی نے اپنے پہلے گروپ میچ میں پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی ) کے خلا ف2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔پی پی ایل - ایف سی کی ٹیم کے لئے پی پی ایل بلوچستا ن کپ کے تین ایڈیشنز سی25 کھلاڑی منتخب کئے گئے ہیں۔۔کراچی میں 21اپریل سی10 مئی کے دوران کھیلے جانے والے پی ایف نیشنل چیلنج کپ2018 میں مجموی طور پر32 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کوارٹر فائنل میں پی پی ایل - ایف سی کا مقابلہ ایشیا شوگر ملز سے ہوگا ۔ یہ میچ 3 مئی کو شام چار بجے کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔