مخدوم خسرو بختیار اور رانا محمد قاسم نون نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی، نوٹیفکیشن جاری

پیر 30 اپریل 2018 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے والے اراکین مخدوم خسرو بختیار اور رانا محمد قاسم نون نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی تاہم طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری چوتھی بار بھی طلب کرنے پر سپیکر کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے پیر کو اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مخدوم خسرو بختیار اور رانا محمد قاسم نون کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بہاولنگر سے طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری قومی اسمبلی میں سپیکر کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :