احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی

پیر اپریل 19:41

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر محمد نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کی۔ جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں لندن فلیٹس ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنا چاہتے ہیں، نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر صرف ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی ہیں اس لیے پہلے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان ریکارڈر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر مکمل جے آئی ٹی رپورٹ جمع نہیں کرا سکتا، جو مٹیریل اکٹھا کیا صرف وہی عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔ خواجہ حارث نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ کیسے پیش کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت 2 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔