اکشے کمار اور کنگنا رناوت کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی

پیر 30 اپریل 2018 19:52

اکشے کمار اور کنگنا رناوت کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم گولڈ اور کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی کا 15اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم گولڈ اور کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی 15اگست کو ایک ساتھ ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی کے میکرز نے دینا بھر میں بڑی اوپننگ اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مداحوں کی زیادہ تعداد کے باعث فلم کی ریلیز کی تاریخ کو 6 ہفتے آگے کر دیا ہے۔

اداکار اکشے کمار کی فلم گولڈ 1948 کے اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے جبکہ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم 1857 میں انگریزوں کے خلاف بھارتی باغی رانی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :