فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا وائٹ ہاوس سے غائب

پیر اپریل 19:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا اس پودے کو فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں دونوں رہنما?ں نے وائٹ ہا?س کے باغ میں لگایا تھا،یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں ان باتوں کی یاد دلائے گا جو دونوں ممالک کو یکجا رکھے ہوئے ہیں۔ پودا امریکا اور فرانس کے صدور نے مل کر وائٹ ہا?س کے لان میں لگایاتھا۔ چار روز بعد پودااپنی جگہ سے غائب ہے۔

متعلقہ عنوان :