بلوچستان کے علاقے منجھو شوریٰ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور اس کے مبینہ اشنا کو قتل کر دیا

پیر اپریل 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے منجھو شوریٰ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور اس کے مبینہ اشنا کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منجھوشوریٰ کے علاقے ایک شخص ظہور نے فائرنگ کر کے اپنی بہن مسماة(الف) اور اس کے مبینہ آشنا غلام حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گ ئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا اور لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی مزید کا رروائی مقامی پولیس کر رہی ہے۔