فلم سنجو کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 20:08

فلم سنجو کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم سنجو کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کا نیا پوسٹر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر بطور سنجوجب وہ 2016 میں جیل سے باہر آتے ہیں، فلم دیکھنے کے لئے 29جون کو اپنے قریبی سینما گھروں میں آئیں، پوسٹر میںاداکار رنبیر کپور کو قریب سے دکھایا گیا ہے اور اس کا عنوان سنجو ایک شخص کئی زندگیاں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، تبو، انوشکا شرما، سونم کپور، پاریش راول، بومن ایرانی اور دیگر شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :