دو نہیں ایک کانعرہ مطلب عمران اور زرداری ایک ہیں،طلال چوہدری

عمران خان نے ایسے لوٹے پارٹی میں جمع کر لئے جنکو مسجد کے باتھ روم میں بھی کوئی نہیں رکھتا، عمران خان پاکستان کی طہارت اور وضو کرا کے نیا پاکستان بنائیں گی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

پیر اپریل 20:08

دو نہیں ایک کانعرہ مطلب  عمران اور زرداری ایک ہیں،طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں دو نہیں ایک کانعرہ بلکل ٹھیک تھا کیونکہ عمران خان اور آصف زرداری دو نہیں ایک ہیں ایک صدر اور دوسرا وزیر اعظم کا امیدوار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کے لاہور جلسے میں میں میں او پھر میں کی بات ہوئی پچھلے 5سالوں میں تبدیلی کی اصلیت واضح ہوگئی عمران خان نے اسٹٹس کو کے خلاف جنگ کا وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ لٹیروں کے خلاف جہاد کرونگا 3ماہ میں کرپشن کا خاتمہ کردینگے لیکن کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے زرداری سے ہاتھ ملادیا اور سینٹ الیکشن میں زرداری کے امیدوار کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہونے والا الیکشن وہ سینٹ والاالیکشن نہیں ہوگا جو ڈرائنگ روم میں ہوا تھا خان صاحب پر بہت محنت ہوئی لیکن وہ زیرو رہے، کچھ خفیہ طاقتوں نے عمران خان سے امیدیں لگار رکھی تھی مگر وہ امیدیں دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتنے لوٹے اپنی پارٹی میں جمع کئے ہیں جن کو کوئی مسجد کے باتھ روم میں بھی نہیں رکھتا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں کیا عمران خان اب پاکستان کی طہارت کرائیں گے اور وضو کراکے ناپاکی دور کرکے نیا پاکستان بنائیں گے