پاسبان کراچی کا نادرا شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

نادرا کے مراکز میں عوام کو کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ۔حصول شناختی کارڈ کو آسان بنایا جائے ۔نادرا کے دفاتر میں عوام کو شدید گرمی سے بچائو کے لئے شیڈ لگائے جائیں، سیکرٹری سردار ذوالفقار

پیر 30 اپریل 2018 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے نادرا شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نادرا کے مراکز میں عوام کو کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ۔حصول شناختی کارڈ کو آسان بنایا جائے ۔نادرا کے دفاتر میں عوام کو شدید گرمی سے بچائو کے لئے شیڈ لگائے جائیں اور ساتھ ہی شناختی کارڈ کی فراہمی کے لئے شہریوں کو درپیش مشکلات کا آسان حل بھی نکالا جائے ۔

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کرہ بیان میں سردار ذوالقفار نے کہا کہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے سے مہنگائی کے مارے شہریوں کی معاشی مشکلات میںمزید اضافہ ہوگا اور اضافی فیس کی وجہ سے غریب شہری شناختی کارڈ سے محروم رہ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ پاکستانی شہریت ہے اوراسے تجارت بنانے کا عمل ظلم ہے ۔ تعلیم تجارت بن چکی ہے ،علاج معالجہ بھی تجارت بن چکا ہے اور اب نادرا کو محکمہ بھی لوٹ مار کے زریعے منافع بخش تجارت کا درجہ حاصل کرنے جارہا ہے جو شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور شہریوں کو ان کی شہریت بلامعاوضہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری فجر کی نماز کے وقت نادرا مراکز کے باہر جمع ہوکر اپنی باری کے انتظا ر میں لائینیں لگا کر کھڑے ہوتے ہیں جبکہ نادرا کے شاہی افسران و ملازمین دفاتر میں دیر سے پہنچتے ہیں۔اس کے باوجودشہریوں کے ساتھ ایسا بھرتائو کرتے ہیں کہ جیسے شہری ان کے ملازم ہوں یا قرضدار ہوں ۔ نادرا کے اعلیٰ حکام کو نادرا مراکز میں ملازمین اور افسران کو پابند کرنا چاہئے کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی و خوش گفتاری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو ان کے مسائل کا حل آسان انداز میں بتا کر انہیں مشکلات سے نکالیں#