سندھ رینجرز کا منگو پیر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی، علاج معالجے کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا

پیر 30 اپریل 2018 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں میڈیکل کیمپ لگایا جس میں علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی اور علاج معالجے کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

ایک عرصے تک جرائم اور دہشتگردی کا شکار رہنیوالے منگھوپیر کراچی کے مکینوں کو سکون ملنے لگا، رینجرز نے نہ صرف امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ صحت کی بنیادی سہولت کو علاقہ مکینوں تک پہنچانے کی انتھک کوششوں میں بھی مصروف ہے۔

اسی سلسلے میں سندھ رینجرز کی جانب سے منگھو پیر میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں سیکڑوں علاقہ مکینوں نے طبی سہولیات حاصل کیں۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ادویات، بلڈ ٹیسٹ، ایکسرے، الٹرا ساونڈ اور دیگر لیب ٹیسٹس کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں، خواتین کے لیے میڈیکل کیمپ میں ہمہ وقت گا ئناکولوجسٹس بھی موجود تھیں۔ ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کلینیکل سائیکولوجی کے ماہرین نے بھی علاقہ مکینوں کا چیک اپ کیا۔

متعلقہ عنوان :