ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹرنری کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

پیر اپریل 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں ویٹر نر ی کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منا یا گیا ۔ دن کی مناسبت سے آگا ہی واک، سیمینار، سنیک (سانپ) شو، ڈیورمنگ کیمپ ، کیک کا ٹنے کی تقر یب اور طلبہ و اسا تذہ کی جانب سے آئو ٹ فال روڈ پرہا تھو ں کے ساتھ ہاتھ ملا ئے زنجیر بنا نے کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ویٹرنری یونیورسٹی کے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹرکامران اشرف کے علا وہ اساتذہ اورطلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔بعد ازاں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جا نو روں کی فلا ح ، صحت و علاج کے حوا لے سے ویٹر نر ی ایجو کیشن کی ضرو رت اور اہمیت کے مختلف پہلوئو ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

ویٹر نری یونیور سٹی کے کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز سیواس جھنگ میں بھی ورلڈ ویٹر نر ی ڈے منا یا گیا۔دریں اثنا ورلڈ ویٹر نر ی ڈے کے حوالے سے یونیور سٹی کی طلبہ سو سا ئٹیو ں ویٹس کئیر کلب، ویٹ کریسنٹ سو سا ئٹی اور سیور کی جانب سے لاہور کے قریبی گا ئوں ستار والامیںڈیورمنگ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا اور مو یشی پال حضرات کی دہلیز پر جانورو ں کے علاج اور ڈیورمنگ کی سروسز مہیا کیں گئیں۔

ڈیورمنگ کیمپ کے دوران چھو ٹے بڑے سات سو مویشیو ں کا مفت علاج کیا گیا نیز مویشیو ںکے پیٹ کے کیڑوں کے تدارک کے لیئے اُن کی ڈیورمنگ بھی کی گئی۔قبل ازیںیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام جو نیئر عملے کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے ایک ہفتہ سے جاری ٹر یننگ کی اختتامی تقریب کا انعقادہوا۔

تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی اور ٹریننگ کے شرکا میں سر ٹیفیکٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب اور ٹریننگ میں حصہ لینے والے بیس جو نیئر کلر ک بھی اُس مو قع پر مو جود تھے۔ ہفت روزہ ٹر یننگ کے دوران گڈ گو ورننس ،کوا لٹی ایشو رنس،فنانس، آڈٹ اینڈاکا ئو نٹس ،اظہار خیا ل اور لکھنے کا ہنر نیز انفارمیشن ٹیکنا لو جی مینجمنٹ کی مہارتو ں کو اُ جا گر کر نے سے متعلقہ مختلف مو ضو عات زیر بحث لا ئے گئے۔

متعلقہ عنوان :