لاہور:پنجاب لیور اینڈکڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیویشن میں دمہ کے مرض سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

پیر اپریل 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب لیور اینڈکڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیویشن میں دمہ کے مرض سے آگاہی کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں،نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی سیمینار میں ڈاکٹر مظہرعباس نے نرسنگ و میڈیکل سٹاف کو دمہ کے مرض سے بچائو کے بارے میں آگاہی فراہم کی انہوں نے بتایا کہ موسم میں تبدیلی ،سگریٹ کے دھوئیں اور دیگر وجوہات کے باعث دمہ کے مرض کا باعث بن سکتے ہیں سیمینار میں ڈاکٹر جاوید احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :