عارف والا ، تیزرفتار بس اور موٹرسائیکل میں تصادم میاں بیوی جاں بحق

پیر اپریل 20:32

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) تیزرفتار بس اور موٹرسائیکل میں تصادم میاں بیوی جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گائوں131/EB کارہائشی مقصود چوہان اپنی بیوی زینب مقصود کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار دوائی لینے جارہے تھے کہ اڈا کوارٹرکے نزدیک تیزرفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے نامعلوم بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے 04-18/--