ملک میں شب برات کل مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

پیر اپریل 20:32

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ملک میں شب برات کل-14 شعبان المعظم بروز منگل کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر معراج کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام شب برات کی فضیلت بیان کریں گے اس دن کی مناسبت سے مساجد ،خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔