لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں نمائش بعنوان’’شوگر گھٹاؤ‘‘ ،پیر بچاؤ‘‘ کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں ایک نمائش بعنوان’’شوگر گھٹاؤ‘‘ ،پیر بچاؤ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے کہا کہ نمائش کا مقصد ڈاکٹرز، پبلک اور مریضوں میں فٹ کیئر سے متعلق آگاہی پیدا کرناہے،انھوں نے مزید کہا کہ شوگر کی پیچید گیوں سے جہاں دماغ آنکھوں ،گردوں اور دیگر اعضاء مثاثر ہو سکتے ہیں وہاں معاشرتی حسن کو برقرارکھنے کے لئے صحت مند سماج کا قیام ضروری ہے۔

اس موقع پر انچارج DFCاور معروف ماہر ذیابطیس وفٹ کیئر ڈاکٹر محمد ارشد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ IDFکے اعدادو شمار کے مطابق ہر 30سیکنڈ کے بعد دنیا میں ایک ٹانگ یا پاؤ ں محض ذیابطیس کی وجہ سے کاٹی جارہی ہے ۔جسے ہر وقت آگاہی ،حفاظتی تدابیر کے موثر ابلاغ و تفہیم نہایت ضروری ہے۔نمائش میں لوگوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :