پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

پیر اپریل 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 23سالہ دلوندر سنگھ جو گزشتہ سال 6, مارچ 2017ء ضلع قصور بارڈر سے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گیا ، گزشتہ روز پنجاب رینجرز نے آئی ایس پی آر سے کلیرنس کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بھارت نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ پاک ، بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے شہری کو واپس کرنے کے پابند ہیں، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری کررہا ہے البتہ اس سلسلے میں بھارت کو اپنے رویہ کو تبدیل کرنے کی ضرورر ت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار