ایم پی اے ہاسٹل اور سرکاری رہائش گاہوں سے بعض اراکین اسمبلی اپنے آبائی گھروں کو منتقل ہونا شروع ہو گئے

پیر 30 اپریل 2018 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ایم پی اے ہاسٹل اور سرکاری رہائش گاہوں سے بعض اراکین اسمبلی اپنے آبائی گھروں کو منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں ذاتی سامان او رفیملی کا سامان کی منتقلی شروع کر دی گئی ہے ایم پی اے ہاسٹل کے ذرائع کے مطابق 9سے زائد ایم پی ایز نے اپنے کمروں کو خالی کردیا ہے اور اپنا ذاتی سامان بھی منتقل کردیا ہے متوقع بجٹ سیشن میں اراکین اسمبلی پشاور میں اپنے ذاتی رہائش گاہوں یا رشتہ داروں کے گھروں میں رہینگے ۔

(جاری ہے)

ان اراکین اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اصولاً ان کے ضمیر نہیں چاہتا کہ وہ ایم پی اے ہاسٹل میں رہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض وزراء نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے آبائی رہائشگاہوں کو منتقل ہو رہے ہیں اور پولیس گارڈ بھی واپس کر دیئے ہیں صوبائی اسمبلی ممکنہ طور پر اٹھائیس مئی کو تحلیل کردیا جائے گا جبکہ اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے ختم ہونے کے امکانات بھی پیدا ہو چکے ہیں ۔