الیکشن کمیشن نے صوبے کے 12اضلاع میں 110بلدیاتی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات روک دیئے

پیر 30 اپریل 2018 20:49

الیکشن کمیشن نے صوبے کے 12اضلاع میں 110بلدیاتی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے صوبے کے 12اضلاع میں 110بلدیاتی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات روک دیئے ہیں نوشہرہ ، صوابی ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ابیٹ آباد ، ہری پور ،مانسہرہ ، سوات ، بونیر ، لوئر دیر ، چترال میں نائب ناظمین ، ناظمین ، کے انتخابات ہونے تھے یہ انتخابی نشستیں وفات ہونے ، استعفوں ، نااہلیوں اور دیگر وجوہات کے باعث خالی ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی 86، خیبر پختونخوا کی 111، بلوچستان کی 66، بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات تا حکم ثانی روک دیئے ہیں اوراس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کوبھی آگاہ کردیاہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس سے لاعلمی کاا ظہار کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ضمنی بلدیاتی انتخابات روک دیئے گئے ہیں۔