سائبان کے تعاون سے چشتیاں بلدیہ ہال میںٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیراہتمام آگاہی سیمنار

اشفاق محمود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر ،سید طاہر شاہ فوکل پرسن بہاولنگر نے آگاہی دی

پیر 30 اپریل 2018 20:49

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سائبان کے تعاون سے چشتیاں بلدیہ ہال میںٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیراہتمام آگاہی سیمنار منعقد ہوا جس میںاشفاق محمود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر ،سید طاہر شاہ فوکل پرسن بہاولنگر نے آگاہی دی تفصیل کے مطابق سائبان بہاولنگرکے تعاون سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایک آگاہی سیمینار بلدیہ ہال میں منعقد ہواجس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ رانا عمر اکرم نے تلاوت کی جبکہ رانا محمد اکرم نے نعت پیش کی جس سے پروگرام کو شروع کیا گیا جس میں اپنے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اشفاق محمود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر ،سید طاہر شاہ فوکل پرسن بہاولنگرنے اپنے مشترکہ خطاب میں شرکا کو اس ادارے کے حوالے سے آگاہی دی مزید کہاکہ ہمار ا ادرہ کا مقصد کیا ہے یہ کیا کام کرتاہے کس طرح ہم سب نے مل کر اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے کرپشن کو کس طرح ہم اس ملک سے ختم کرسکتے ہیں کرپشن کا خاتمہ ممکن بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار اد اکرنا ہوگا عبدالرزاق رامے چیئرمین بلدیہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم سب کو مل کر اس عظیم ملک پاکستان سے کرپشن کو ختم کرکے نئی نسلوں کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے مزید انہوںنے کہاکہ میں اپنے میونسپل کمیٹی چشتیاں میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں جس کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے رانا محمد اکرم سینئرنائب صدر سٹی پریس کلب چشتیاںنے کہاکہ ہم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اپنی صلاحیتوں سے ملک میںبہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے اس موقع پر سید طاہر شاہ فوکل پرسن بہاولنگر نے محمد امجد سندھو ،وسیم لقمان کا کامیاب پروگرام کروانے پر شکریہ ادا بھی کیا اس موقع پر چوہدری فقیر حسین صدر سٹی پریس کلب چشتیاں ،رانا شاہد عظیم جنرل سیکرٹری ،رانا محمد اصغر (چیئرمین سٹی پریس کلب ) چوہدری جاوید سلیم صدر انجمن آڑھتیان ،اجمل پرویز سماجی کارکن ،چوہدری افضل نائب تحصیلدار، ڈاکٹر خالد چوہدری،ملک ناصر وائس چیئرمین بلدیہ ،اقبال خان نیاز ی ایڈووکیٹ ،محمد امجد بیگ ،نواز مہاروی سماجی کارکن ،محمد طارق سماجی کارکن ،رانا عمران افضل ،رانا محمد رضوان،ممتاز انجم ،شہزاد عمران ،محمدغضنفر کھوکھر،اللہ دتہ گل ،محمد طالب،محمد عامر حسین،محمدآصف اقبال ،عاطف نواز،مرزا لیاقت بیگ ،عبداللہ کامران،زبیرملک ،لالا شہباز،ظفر منگھیروی ،محمد رمضان ،سمیت وکلاء تاجران سیاسی سماجی نمائندگان کی کثیرتعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :