کوئٹہ میں ماہ اپریل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق

ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوئے

پیر 30 اپریل 2018 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) کوئٹہ میں ماہ اپریل کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو ئے کوئٹہ میں ماہ اپریل کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک دم تیزی آئی اور اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مجموعی طورپر15 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جن میں سے پانچ افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے اور 6 کا تعلق مسیحی برادری سے تھا جبکہ دو حافظ سمیت 3 افراد بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جبکہ ائیر پورٹ روڈ پر پولیس ٹرک کو خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا گیا جس میں 7 اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔