نیلم ، راجہ قیصر قتل کے خلاف ضلع بھر میں پہیہ جام،شٹر ڈائون ہڑتال

ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بازار مکمل بند ،ٹریفک جام

پیر 30 اپریل 2018 21:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) راجہ قیصر قتل کے خلاف ضلع بھر میں پہیہ جام،شٹر ڈائون ہڑتال، کنڈلشاہی ،جورا ،چلہانہ ،کیل ،شاردہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے بازار مکمل بند ٹریفک جام رہی باڑیاں ، چلہانہ ، جورا، کنڈل شاہی ، لوات ، نیلم ، شاردہ سے بڑی تعداد میں مظاہرین ریلیوں کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام پہنچے آٹھمقام میں شدید احتجاجی مظاہرہ تمام سیاسی ،سماجی اور طلبہ کے نمائندگان کی طرف سے حکومت اور انتظامیہ کے سامنے مطالبات رکھے گئے ۔

مظاہین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ظالموں جواب دو خون کا حساب دو ،قیصرتیرے خون سے انقلاب آئے گا کے نعرے درج تھے ۔ کنڈل شاہی میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے صدر انجمن تاجران غلام دین قریشی ،میاں بدر رسول ،عثمان طارق چغتائی ،نصیر الدین مغل ،پیرزادہ سلطان محمود و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد میں سیاسی سرپرستی میں پلنے والے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مظفرآباد کو جرائم سے پاک کیا جائے اور راجہ قیصر کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی ہڈکوارٹر آٹھمقام میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا پیر مظہر سعید شاہ ،خواجہ بشیر احمد ،نواز اعوان ، نزیر دانش ،بشارت میر ،راجہ الیاس ،عبدالصمود اعوان ،میر گوہر الرحمان ،چوہدری عاطف رشید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ قیصر کے قاتل نامزد ملز م راجہ شاداب کو قتل کے بعد 4روز تک حکومتی سرپرستی اور غنڈا گرد عناصر کی طرف سے پشت پناہی حاصل رہی راجہ قیصر کا قتل ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا جنہوں نے ایک پلان کے تحت قیصر کو نشانہ بنایاقتل سے قبل راجہ شاداب نے لڑائی کی جس کے خلاف تھانہ میں درخواست ہوئی مگر پولیس نے کاروائی نہیں کی دارالحکومت مظفرآباد میںقائم دہشت گرد گروہ TSFاور شوٹرز 302کے خلاف رینجرز کے زریعے کاروائی کی جائے اور مظفرآباد کو دہشت گرد عناصر سے پاک کیا جائے راجہ قیصرقتل کیس کو فوجی عدالت میں چلاتے ہوئے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے ،ملزمان کو پناہ دینے والے تمام افراد کے خلاف دفعہ 216کے تحت کاروائی کی جائے 5دن کی ڈیڈلائن دے دی ۔

مظفرآباد CMHچوک کا نام قیصر شہید چوک کے نام سے منصوب کیا جائے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں نیلم ویلی کے ساتھ مظفرآباد بھی جام کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا ۔اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔راجہ قیصر قتل کیس میں سیاسی شخصیات نے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان کی پشت پناہی کی اس طرح کے واقعات سے آزادکشمیر میں جرائم کو فروغ مل رہا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد SPنیلم محمد امین چوہدری کی مداخلت پرایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے احتجاج موخر کیا گیا ۔کمیٹی نے DCنیلم کے دفتر میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جوکہ بذریعہ ڈپٹی کمشنر حکومت کو بھیجا جائے گا#