سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کا سمند ر پار پاکستانیوں کے زیر سماعت کیسز کو التواء میں ڈالنے پرتشویش کا اظہار

پیر 30 اپریل 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے سمند ر پار پاکستانیوں کے زیر سماعت کیسز کو التواء میں ڈالنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس اور محکمہ ریونیو افسرا ن کو فوری طور پر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کا پابند بنانے کے علاوہ التواء کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ، اس سلسلہ میں دونوں محکموں کے بنائے گئے فوکل پرسنز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن قرار دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اوور سیزفائونڈ یشن کے کوارڈینیٹرکے ذریعے موصول ہونیوالی سمندرپار درجن سے زائد پاکستانیوں کی شکایات بھی ارسال کیں اورکہا گیا ہے کہ عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔