سرگودھا،ڈپٹی کمشنر کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی عدم ادائیگی اور مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت کا نوٹس ، دو دن میں رپورٹ طلب

پیر 30 اپریل 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی عدم ادائیگی اور مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق این اے 67اور این اے 68میں ارکان اسمبلی کے فنڈز سے جاری ترقیاتی پروگرام کی مکمل ہونیوالی سکیموں کے چیک ٹھیکیداروں کو جاری کئے گئے جن میں سے کئی کے چیک ڈس آنر ہو نے پر جہاں انہوں نے بقایا سکیموں پر کام روک دیا وہاں دیگر ٹھیکیداروں نے بھی صورتحال کے پیش نظرمزید کام کرنے سے انکار کر دیا جس پر سینکڑوں سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل ناممکن دکھائی دینے اور ٹھیکیداروں کے احتجاج پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت شام گئے ایک اہم اجلا س منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ بعض سکیموں کے فنڈز دوسرے ہیڈز میں چلے گئے جس پر پیچیدگی پیدا ہوئی،تاہم ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو چھان بین کر کے دو یوم میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :