Live Updates

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیں

پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں ،وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 18:46

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں ۔

بسا اوقات تو صوبائی وزیر قانون بیانات دیتے وقت اخلاقیات کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ۔اور اسی قسم کا مظاہرہ انہوں نے آج بھی کیا ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 2011 کے جلسے میں جو فیملیز آئیں تھیں وہ مایوس ہو کے گھر بیٹھ گئیں۔انہوں نے ندیم افضل چن کے حوالے سے کہا کہ کل سٹیج پر سارے بے ضمیر بیٹھے تھے۔ایک لوٹے کے دانت نکل رہے تھے ،روشنی پڑی تو معلوم ہوا کہ وہ ندیم افضل چن ہے۔ایسے بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات