جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلیے تیارہے،اگرایک پودے کابھی نقصان ہوا ہے توہم 10 پودے لگوادیتے ہیں،علیم خان

پیر اپریل 18:48

جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلیے تیارہے،اگرایک پودے کابھی نقصان ہوا ہے توہم 10 پودے لگوادیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

صدر پی ٹی آئی پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ مینارپاکستان تاریخی مقام اور پاکستانیوں کی اجتماعی ملکیت ہے۔مینار پاکستان کو اصل حالت میں برقرار رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلیے تیارہے،اگرایک پودے کابھی نقصان ہوا ہے توہم 10 پودے لگوادیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان آزادی کا نشان ہے اورعوام آزادی کیلیے ہی اکٹھے ہوئے۔یاد رہے کہ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے سے پارک کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے۔